Add To collaction

22-Jul-2022 لیکھنی کی کہانی -

؃ کاش کچھ تو ذرا سوچتا آدمی،،
بن گیا ہے جو ایسے خدا آدمی۔ ۔

زیرِ خنجر جو سجدے میں تھا آدمی،،
اے خدا تجھ کو کیسا لگا آدمی۔ ۔ !

کیسے کیسے ہوا کیا سے کیا آدمی،،
بن گیا آدمی کا خدا آدمی۔ ۔ 

بکنے والے بڑے آدمی بن گئے،،
اور میں رہ گیا عام سا آدمی۔ ۔ 

اس لیے ہماری نہیں بن سکی،،
وہ فرشتہ ہوا، میں رہا آدمی۔ ۔

جس کے اندر کا آدمی ہی مر گیا،،
سوچتا ہوں وہ کیا رہ گیا آدمی۔ ۔ 

میں تو پہلے ہی تھا اِک گنہگار سا،،
پھر وہ نیک آدمی۔ ۔ ۔ پارسا آدمی۔ ۔

میرے اخلاص کو تم نے دھوکا دیا،،
یوں بھی کرتا ہے کوئی بھلا آدمی۔ ۔

میری تعریف اتنی نہیں کیجیے،،
ہوں فقط عام سا، آپ سا آدمی۔ ۔

تجھ سے بڑھ کے میں عزت بجا لاؤں گا،،
شاہین مجھے پہلے بن کے دکھا آدمی۔ ۔ ۔

      ”محمد وسیم شاہین“

   6
1 Comments

नंदिता राय

23-Jul-2022 08:35 AM

👌👌

Reply